مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ)میں پیغمبر اسلام کی لخت جگر اور پارہ تن حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
مجلس عزا کا آغاز نماز مغرب و عشا سے قبل شرعی احکام کے بیان سے ہوا اور نماز مغرب و عشا کے بعد مجلس عزا کا سلسلہ جاری رہا جس میں خطیب مجلس نے فضائل اور مصائب اہلبیت علیھم السلام اور حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی عظمت پر روشنی ڈالی ۔ مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس عزا کا سلسلہ جمعہ تک برقرار رہےگا۔
آپ کا تبصرہ